03 Nov 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، منگلہ ،چکوال،تلہ گنگ، میانوالی،خوشاب،وزیرآباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح لاہور، قصور، شیخو پورہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
