اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: ڈکی بھائی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی آر میں کوئی الزام درخواست گزار پر لاگو نہیں ہوتا، ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا، کیس کی تفتیش کرنے والے تمام افسران گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمراہی ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں، مقدمے کی ایف آئی آر 2018 میں درج ہوئی، مقدمے کی دفعات کی زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے