30 Oct 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، 25 وارداتوں میں ملوث چور گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزم کو دوران چیکنگ ابوبکر بلاک سے گرفتار کیا، ملزم بشارت ریکارڈ یافتہ اور 25 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم سے مختلف ٹولز، بلیڈ برآمد ہوئے ہیں تاہم اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن محمد خان کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل، گاڑی چوری و دیگر پریشانی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔
