اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان کا شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک،بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(ویب ڈیسک) علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی حکم پر بلاک کردیا گیا جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں، قبل ازیں عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ چیئرمین نادرا نے  پیش کردی۔

دریں اثنا گورنر سٹیٹ بینک کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی تمام بینک علیمہ خان کے اکاؤنٹس منجمد کردیں گے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے علاوہ بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حکم پر عملدرآمد مکمل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت  کی جانب سے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جس میں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے