اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں ، بھاری جرمانے

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور ماحول کے تحفظ کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 26 مقدمات درج کیے گئے جبکہ متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 105 افراد پر 9 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے اور 52 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

فصلوں کی باقیات جلانے کے 9، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 150، صنعتی سرگرمیوں کے 8 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 22 خلاف ورزیوں کے مقدمات رپورٹ ہوئے۔

رواں سال صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1864 مقدمات درج کیے گئے، 1801 افراد گرفتار ہوئے جبکہ 60 ہزار 498 افراد پر 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے کی 585، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 55 ہزار 842، صنعتی سرگرمیوں کی 1665 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3212 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع میں شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور دیگر حساس مقامات پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں مؤثر کمی لائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے