(لاہور نیوز) غازی آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد ،دانت توڑ دیا گیا۔
متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق غازی آباد میں 9 سالہ مقدس ،ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی، چھٹی کرنے پر ناہید نامی خاتون ملازمہ کے گھر آ گئی، خاتون مالکن نے بغیر بتائے چھٹی کرنے پر تشدد کیا، پھر دانت توڑ دیا، بچی کے منہ سے خون نکلتا دیکھ کر خاتون شوہر سہیل کیساتھ فرار ہو گئی۔
محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا، پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بعد ازاں متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل اور ناہید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بچوں پر تشدد کرنیوالے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔
