اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا اپنا ہی انسپکٹر جاوید اقبال اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکل آیا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے کانسٹیبل کے ساتھ مل کر تاجر کو کاہنہ سے اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم کی عدم ادائیگی پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، ملزمان کی مغوی ولید کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے میں ڈیل فائنل ہوئی۔

ملزمان تاوان کی رقم لانے والے اہلخانہ کو مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور بالآخر ایل او ایس کے قریب تاوان کی رقم وصول کی، تاجر کی رہائی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا، دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور کانسٹیبل توصیف کا سارا پول کھل گیا، ملزمان نے واردات کیلئے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے