17 Oct 2025
(لاہور نیوز)شہر لاہور میں اقدام خودکشی کے 2 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس کے مطابق گلشن ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ میں 35 سالہ سپنا نے نشہ آور گولیاں کھا لیں، متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر حالت تشویشناک ہے، متاثرہ خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔
دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقہ کوٹلی پیر عبد الرحمٰن میں 30 سالہ لالہ نواب مسیح نے زہریلی گولیاں کھا لیں، متاثرہ شخص طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
