12 Oct 2025
(لاہور نیوز) طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یارخان کے ہسپتال میں مکمل، جس کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ورثا لاش کو گلبرگ نصیرآباد لے آئے ہیں،طیفی بٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔
دوسری جانب طیفی بٹ پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں درج کرلیا گیا،مقدمہ ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
