11 Oct 2025
(لاہور نیوز) پولیس کا گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ، گوگی بٹ ساتھیوں سمیت پہلے سے ہی فرار ہے۔
ذرائع کے مطابق گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا ، گوگی بٹ چند دنوں سے انڈر گراؤنڈ تھا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگی بٹ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
دوسری جانب گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گوگی بٹ کی گوالمنڈی میں پرانی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم موٹر سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب کلاشنکوف سے فائر کیے ، پولیس نے فائرنگ کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔
قبل ازیں طیفی بٹ سی سی ڈی کے ساتھ ایک مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
