اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی راک بینڈ 'خودغرض' کا بھارتی گلوکار کو خراج عقیدت

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(ویب ڈیسک)پاکستانی راک بینڈ" خود غرض " کی جانب سے بھارتی گلوکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 کراچی میں ہونے والا کنسرٹ خودغرض کے لیے  ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ اس کی وجہ آنجہانی بھارتی گلوگار زوبن گارگ کو پیش کیا جانے والا ٹربیوٹ تھا۔خودغرض کی جانب سے زوبن گارک کا مقبول ترین گانا ’یا علی‘ پرفارم کیا گیا۔ 

یہ گانا 2006 میں بالی وڈ کی فلم گینگسٹر کے لیے زوبن نے گایا تھا اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں خاصہ مقبول تھا۔ اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو تھے جبکہ کاسٹ میں کنگنا رناوت، عمران ہاشمی، شائنی اہوجہ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔بینڈ کی جانب سے جب زوبن کے گانے پر پرفارمنس پش کی گئی تو سامعین خوشی سے جھوم اٹھے

کنسرٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بھارتی میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی خبر کی صورت میں شائع کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے