06 Oct 2025
(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔
ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کراسنگ کے دوران پاور وین کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔
جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق سٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہو سکتا تھا۔
