اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں سنگل فیز میٹرز نایاب، صارفین کو اوسط بلنگ کا سامنا

06 Oct 2025
06 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سنگل فیز میٹرز کی ایک بار پھر شدید قلت پیدا ہو گئی۔

ذرائع  نے انکشاف کیا ہے کہ خراب میٹرز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ڈیفیکٹو کوڈ لگنے والے میٹرز کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، لیسکو انتظامیہ  نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب میٹرز  کے حامل صارفین کے بلوں پر فی الحال ڈیفیکٹو کوڈ نہ لگائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفیکٹو کوڈ لگائے بغیر ہی صارفین کو ایوریج بلنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث انہیں اپنے اصل استعمال سے کہیں زیادہ بل موصول ہو رہے ہیں، اس اقدام پر صارفین  نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنی انتظامی ناکامیوں کا بوجھ صارفین پر ڈال رہی ہے۔

ادھر لیسکو انتظامیہ  نے خراب میٹرز کی وقتی طور پر تبدیلی کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پرانے سٹاک سے موجود میٹرز استعمال کریں، اس کے ساتھ ساتھ سی پی 90 کی لسٹ میں شامل میٹرز کو نیٹ میٹرنگ کیلئے اتارے گئے سنگل فیز میٹرز سے تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے