06 Oct 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بادل برس پڑے ، بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ابر رحمت برس پڑا، بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔
پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیرمحل، بہاولپور اور دنیا پور میں بارش ہوئی، ساہیوال، پاکپتن، میاں چنوں میں بھی بادلوں کی گرج برس رہی، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
