اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کی کارروائی، ٹیکس چوری پرکروڑوں مالیت کا الیکٹرانکس سامان ضبط

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس چوری کرنے پرکروڑوں مالیت کا الیکٹرانکس سامان ضبط کرلیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق قیمتی الیکٹرانک سامان کو گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر غیر قانونی طور پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر باہر نکالا جا رہا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ اس فراڈ میں ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین اور بدعنوان درآمد کنندگان ملوث پائے گئے ،اس فراڈ کا انکشاف قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات موصول ہونے پر ہوا۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ایک کھیپ ضبط کر لی گئی۔

ضبط کئےجانے والے سامان میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بُکس، پلے سٹیشنز اور میموری کارڈز شامل ہیں ،دو کھیپیں جعلی گیٹ پاسز کی بنیاد پر دھوکہ دہی سے کلیئر کی جا چکی تھیں، کلکٹوریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ کراچی نے فوری طور پر دو ایف آئی آر درج کرا کے اس جرم میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جعلی طریقہ کار سے مجموعی طور پر پانچ کھیپیں غیر قانونی طور پر باہر نکالی گئیں،اُن کو کسٹمز کے WeBOC سسٹم سے چھپایا گیا اور جی ڈی دائر نہ کرکے جعلی گیٹ پاسز کے ذریعے کلیئرنس ممکن بنائی گئی، غیر قانونی کلیئرنس پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی کُل تخمینہ شدہ مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ کارروائی قومی محصولات کے تحفظ اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، مزید ایف آئی آرز اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ ایف بی آر اس معاملے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا،اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہنے والے کسٹمز اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے