اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سبسڈی سکیم میں عوام کی بےمثال دلچسپی

03 Oct 2025
03 Oct 2025

پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی سبسڈی سکیم میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے، جس پر حکومت نے گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اب تک 57 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ 17 ہزار سے زائد شہریوں  نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

حکام کے مطابق 3.5 ارب روپے کی سبسڈی کے تحت 1100 الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، موصول ہونے والی درخواستوں میں 17 ہزار انفرادی آپریٹرز اور 98 فلیٹ اونرز شامل ہیں۔

 

 

 

ای ٹیکسی سکیم کے تحت 61 لاکھ سے ساڑھے ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی جبکہ خواتین کے لیے 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ رکھا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے ذریعے شہریوں کو ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولت فراہم ہو گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر درخواستوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے