اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جن کو چندے کھانے کی عادتیں ہوں وہ دوسروں کو بھی یہی درس دینگے: عظمیٰ بخاری

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادتیں پڑی ہوں وہ دوسروں کو بھی یہی درس دینگے۔

مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے، حالانکہ اپنے صوبوں کی حالت دیکھنی چاہئے، کے پی میں دہشتگردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے، لیکن وہاں کی حکومت اس پر کوئی بات نہیں کرتی۔

عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا کے پی حکومت  نے ان متاثرین کو امداد فراہم کی؟ آپ کے وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق سے فنڈز کیلئے خط لکھتے ہیں اور آپ یہاں شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیر رہے ہیں، کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کے پی کی کرپشن کی کہانیاں سنا کر استعفے دیئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سیلاب متاثرین کے سروے میں مصروف ہیں، یہ سروے متاثرہ افراد، کسانوں، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کا جائزہ لے رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کے سروے ایک ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی، مریم نواز خود سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے پاس جاکر ان کی مدد کریں گی، وہ کسی کے سامنے مدد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی اور ان کا مقصد عوامی خدمت ہے نہ کہ امداد یا چندہ مانگنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے