اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے ٹرائلز کا اعلان

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہورنیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کوئٹہ میں 13 اور 14 اکتوبر کو ہونگے، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کراچی میں ایک سال تک اعلی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تجربہ کار کوچز سے فنی و تکنیکی مہارت حاصل کریں گے، منتخب کھلاڑیوں کو میرٹ پر نیشنل جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

میر طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مارچ 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، 14 سال بعد بین الاقوامی ہوم سیریز کی میزبانی کا اعزاز دوبارہ پاکستان کو ملا، پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت،میرٹ کی بالادستی اور بین الاقوامی کامیابیوں کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، انٹر نیشنل ٹوور کے لئے 4 کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، ہاکی میں کسی کی شفارش نہیں چلے گی، ہاکی بورڈ کو پی سی بی کا طرز کا بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے