02 Oct 2025
(لاہور نیوز) پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کئے جائیں۔
یاد رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔
