اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو غذائی دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 9 لاکھ 33 ہزار 700 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 1 ہزار 526 مقدمات درج کئے گئے، 2 ہزار 691 یونٹس اصلاح تک بند جبکہ 89 ہزار 495 کو 1 ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

18 لاکھ لٹر سے زائد دودھ، 7 لاکھ 45 ہزار کلو گوشت، 1 لاکھ 94 ہزار لٹر آئل، 1 لاکھ 15 ہزار لٹر پانی اور 50 ہزار کلو مصالحہ جات تلف کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 80 ہزار 423 دودھ سپلائرز، کولیکشن سینٹرز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی۔

جعلی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف 322 مقدمات درج؛ 5کروڑ 40لاکھ 62ہزار کے جرمانے کیے گئے، 4 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی، 9 لاکھ 70 ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 16 ہزار 901 گوشت سپلائرز، سلاٹر ہاؤسز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی، 187 مقدمات درج کئے گئے، 36 لاکھ 30 ہزار 973 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 17 ہزار 356 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 66 میٹ شاپس، گودام بند کئے گئے، 2 ہزار 198 کو 1 کروڑ 97 لاکھ 51 ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکیے۔عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی دودھ مافیا دودھ کے نام پر سفید محلول کی شکل میں زہر فروخت کرتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے