اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سخت ردعمل

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہورنیوز) بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی فیصلے کے خلاف شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بھارتی فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت مذہبی رسومات سے روک کر بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا اقدام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری سکھوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، سکھ برادری کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی سکھ شہریوں کو بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے