پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی، وزیراعلیٰ کا خوش نصیب کاشتکار کو فون
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔
قرعہ اندازی میں پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس، دوسرا نزت پروین اور تیسرا میاں نصیر کا نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو ٹیلی فون کیا اور پنجابی کاشتکار سے مادری زبان میں کہا کہ کیہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہاڈا ناں نکل آیا اے، تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے۔
سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی کہ 7 ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75 سے 125
.jpg)
ہارس پاور تک ٹریکٹر حاصل کر سکیں گے، ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10 لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20 ہزار ٹریکٹرز پر سبسڈی دی جائے گی، ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 ٹریکٹرز اور میڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹرز دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواست دی، 2 لاکھ82ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے اور 9500 قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
پروگرام میں 98فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اور دو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا، امپورٹڈ ٹریکٹرز کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اوربزنس آفس قائم ہو گئے۔
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو میں میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50 سے 65 ہارس پاور پر 5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
