اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات کا رابطہ منقطع

20 Sep 2025
20 Sep 2025

(لاہور نیوز) دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے کئی دیہاتوں کے راستے متاثر ہوئے ہیں۔

سیلابی پانی کا ریلا بھکاں پتن کے مقام سے گزر رہا ہے جس کی مقدار 70 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے، سیلابی پانی کی سطح میں اضافے کے باعث دریائی بیلٹ کے علاقے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں، موضع عاکوکا ہٹھاڑ میں مین شاہراہ سیلابی پانی میں بہہ جانے سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کی روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور سیلابی پانی کے کھڑا ہونے کی وجہ سے ان کے لئے نقل و حرکت مشکل ہو گئی ہے۔

محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ  نے سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا آغاز کر دیا ہے، تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں میں سست روی دکھائی دے رہی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، جس سے کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں پناہ گاہیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے