اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا معاملہ پُرامن طریقے سے حل کیا جائے: پاکستانی مندوب

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا معاملہ پُرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کشیدگی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادے گی۔عاصم افتخار نے کہا کہ پابندیاں معاملات میں مزید بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں، ڈائیلاگ اور سفارتکاری کو مزید وقت دینا چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ فریقین کو حقائق پر مبنی اور مثبت اپروچ کی ضرورت ہے، ایسی کارروائی کی حمایت نہیں کریں گے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ خطے میں پہلے ہی کرائسز ہیں مزید تنازعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، پُرامن مذاکرات کو کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے