19 Sep 2025
(لاہور نیوز) 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہو گا، تاریخ سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہو گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔
22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 54 منٹ پر ہو گا۔
واضح رہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی لاہور سمیت پاکستان کے دیگر حصوں میں دکھائی نہیں دے گا تاہم پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
