نمبرپلیٹس، فائلز، سمارٹ کارڈز کی ڈلیوری چارجز بڑھانے کی سمری حکومت پنجاب کو ارسال
(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز کی جانب سے فائلز57، نمبرپلیٹس 56 اور سمارٹ کارڈز کے 21 روپے ڈلیوری چارجز میں اضافہ سے متعلق منظوری کیلئے سمری حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
محکمہ ایکسائز نےگورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کیلئے پوسٹ آفس سےریٹس مانگےتھے، پوسٹ آفس نےاگلےکنٹریکٹ کیلئےریٹس پرائیویٹ کوریئرکمپنیوں سے زائد دیدیئے، پوسٹ آفس نےسابقہ ریٹس سے400فیصدسےبھی زائداضافی ڈلیوری چارجز کی ڈیمانڈ کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایکسائزنےڈلیوری چارجزکی ڈیمانڈمسترد کر کے نئے ریٹس دیئے۔
ایکسائزحکام کے مطابق پوسٹ آفس نےفائلزڈلیوری کیلئے165روپےکی ڈیمانڈبھجوائی تھی، نمبرپلیٹس145اورکارڈزکی ڈلیوری کیلئے95روپےکی ڈیمانڈبھجوائی تھی، سابقہ کنٹریکٹ میں فائل 43نمبرپلیٹس 34 اورکارڈکی ڈلیوری کے27روپے تھے جبکہ نئے کنٹریکٹ کیلئےسمارٹ کارڈ48 ،نمبر پلیٹس 90 جبکہ فائلز ڈیلیوری کے 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے منظوری کے لئے سمری حکومت کو بھجوادی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
