اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل  نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کئے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔

عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔

عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، یہ دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے