اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہو گی: مریم نواز

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے سفری سہولت مفت ہو گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہو جایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہو کر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔

مریم نواز  نے کہا کہ اپنے پہلے دورے پر سرگودھا کے ہسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا ہسپتال نہیں، سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  نے آج کام شروع کر دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں  نے پورے پنجاب سے سپیشلسٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سرگودھا بھیجے، اب سرگودھا میں دل کے مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کہ وہ سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اپنے ہاتھ سے افتتاح کریں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جیسی کوئی چیز نہیں تھی، دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے بتایا کہ آج ماڈرن، باعزت اور سکون والی سواری کا تحفہ لائی ہوں، الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ بنایا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی نصب ہیں، الیکٹرک بسوں میں سپیشل افراد، خواتین، بزرگ اور طلبہ 100فیصد مفت سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل میانوالی میں الیکڑک بس سروس لانچ کی جس پر بہت خوشی ہوئی، کل میانوالی کے لوگوں  نے نئی الیکٹرک بسوں کے تحفے پر جشن منایا، پہلے بھیرا سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200 روپے ہوتا تھا، اب بھیرا سے سرگودھا تک کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑا جس سے 3 دریاؤں میں پانی آیا، آپ کی وزیراعلیٰ جاگ رہی تھی، تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27 شہر اور 5ہزار گاؤں متاثر ہوئے۔

انہوں  نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ تھا، 25 لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا، ایک ایک ٹرک میں 10ہزار افراد تک تیار کھانا، ادویات پہنچائیں، ہم  نے لاکھوں جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اور محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم اس پنجاب میں رہنے والے ہیں جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کی بھی قدر ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیا گیا، جن کا پورا گھر سیلاب سے متاثر ہوا اس کو 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں، جس کے گھر کو جزوی نقصان ہوا اس کو 5 لاکھ دے رہے ہیں، جس کا بڑا جانور سیلاب میں بہہ گیا اس کو 5 لاکھ روپے ملیں گے، جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی اس کو 50 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

انہوں  نے یقین دلایا کہ جب تک آخری سیلاب متاثرہ شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہو جاتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے