اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک وارڈن پر تشدد: عدالت کا ڈی ایس پی کو طلب، ٹرائل کرنے کا حکم

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے ڈی ایس پی عامر عباس کو طلب ، ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہورسیشن کورٹ میں ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف وارڈن تشدد کیس میں سزا کیلئے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے ٹریفک وارڈن ابراہیم خان کے استغاثہ پر فیصلہ سنایا۔

مجسٹریٹ عدالت کا ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا۔ ٹریفک وارڈن ابراہیم خان کی طرف سے عدالت میں اختر علی چشتی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل استغاثہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی نے 14 اگست 2022 کو ڈیوٹی کے دوران وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی ایس پی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی لیکن مقدمہ درج نہ ہوا، مقدمہ درج نہ ہونے پر ٹریفک وارڈن نے ٹرائل کورٹ میں ڈی ایس پی کیخلاف استغاثہ دائر کیا۔

عدالت کو دلائل میں آگاہ کیا گیا کہ استغاثہ کے ساتھ وارڈن پر تشدد کی مصدقہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کیں، دوران انکوائری ایڈیشنل آئی جی انکوائریز وقاص الحسن نے ڈی ایس پی کو گناہ گار قرار دیا، ایک دوسرے ایڈیشنل آئی جی احمد محی الدین نے بھی انکوائری میں ڈی ایس پی کو قصور وار ٹھہرایا ۔

وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے ملی بھگت کر کے تیسری انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈویژن کو مارک کروا لی، تیسری انکوائری میں ایس پی نے وقوعہ ہی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، مجسٹریٹ نے دو انکوائریز نظرانداز کر کے تیسری انکوائری کی بنیاد پر استغاثہ خارج کر دیا۔

استغاثہ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کا ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف استغاثہ خارج کرنے کا حکم غیرقانونی ہے، ٹھوس شہادتیں موجود ہوں تو ملزم کو طلب کر کے ٹرائل کیا جانا فیئر ٹرائل کا آئینی تقاضا ہے، مجسٹریٹ کا حکم کالعدم کر کے ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف ٹرائل کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے