اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مناواں: دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، 3 راہگیر فائرنگ سے شدید زخمی

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا جبکہ گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہونیوالے 3 راہگیروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 28 سالہ نوجوان فیاض زخموں کی تاب نہ لاتے  ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے