17 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے جرائم کی پیشگوئی اور مؤثر کارروائی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیا۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اس سلسلے میں "پنجاب ایمرجنسی اے آئی" سافٹ ویئر لانچ کیا ہے، یہ سافٹ ویئر پولیس کو بروقت بتائے گا کہ کہاں ڈکیتی یا چوری کا خدشہ ہے اور حادثات یا کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی بھی کرے گا۔
اس سسٹم کے ذریعے پٹرولنگ پلان کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جدید اے آئی سسٹم سمارٹ پولیسنگ اور سمارٹ پٹرولنگ میں معاون ثابت ہو گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں جدت آئے گی۔
