16 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے دوران 14 ہزار 939 شہریوں کی جیبیں کاٹ کر انہیں لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 3642 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3288 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
صدر ڈویژن رواں سال جیب تراشی کے 2755 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2066 جیب تراشی کی وارداتیں ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 1892 مقدمات درج ہوئے۔
اسی طرح کینٹ ڈویژن میں رواں سال کے 1296 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جیب تراشی کی متعدد وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں اور بس اڈوں پر رونما ہوئیں۔
