اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی

16 Sep 2025
16 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، واقعے کے فوراً بعد زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے تین ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے جن کا ریکارڈ سی سی ڈی کے پاس موجود ہے۔

علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے