16 Sep 2025
(ویب ڈیسک) 12سب انسپکٹر کی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پرتنزلی کردی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سب انسپکٹرز کی تنزلی کے احکامات جاری کئے۔
12سب انسپکٹرز کو منشیات مقدمات کی ناقص تفتیش پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئےتھے، شوکاز نوٹسز کے تسلی بخش جواب نہ دینے پرعہدہ تنزلی کے احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق منشیات مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے۔
کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا، اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔
