اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: سیلاب کی تباہ کاریاں، 100 افراد جاں بحق، لاکھوں بے گھر

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ سامنے آگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے، شدید سیلاب کے باعث پنجاب میں 45 لاکھ 70 ہزار لوگ اور 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں اور 20 لاکھ 19 ہزار سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس، 493 میڈیکل کیمپس اور 422 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔

ریلیف کمشنر کے مطابق منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج پر موجود بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 410.5 فٹ تک ہے جبکہ شیر شاہ برج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 392.7 فٹ پر پہنچ گیا ہے جہاں انتہائی حد 393.5 ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پل کے مقام پر پانی میں واضح کمی ہو گی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریاؤں کے بالائی علاقوں بارشوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں کا بہاؤ نارمل سطح پر آ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے