اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات کیخلاف دوران آپریشن پیرا فورس پر حملہ: مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

فردوس مارکیٹ گلبرگ میں قائم ہوٹل کے ملازمین نے حملہ کیا، حملے کے دوران پیرا فورس کے اہلکاروں پر تشدد کے ساتھ ساتھ ان کی وردیاں پھاڑ دی گئیں۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے علاوہ سرکاری ملازمین پر حملہ اور چوری کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے