اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کا رنگ، سائز اور پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے رنگ، سائز اور پیٹرن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹریفک حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد لائسنس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کو ایک ہی پیٹرن، سائز اور رنگ میں جاری کیا جائے گا، تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے سفری اور قانونی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے واضح ہدایات موصول ہو چکی ہیں جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، ریگولر لائسنس کے رنگ اور ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں لائی جائیں گی جن کے سیمپلز آئندہ ہفتے آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ان سیمپلز کی منظوری کے بعد حتمی منظوری حکومت پنجاب کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد نئے لائسنسز کا اجرا شروع کر دیا جائے گا۔

ٹریفک حکام  نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل لائسنس کو ملک بھر میں یکساں بنانے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کی جانب سے تمام صوبوں کے آئی جیز سے رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ تمام صوبے ایک ہی معیار پر متفق ہو کر اس پر عملدرآمد کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے