اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم اورنگ زیب کا جلال پور پیر والا کا دورہ، ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا

11 Sep 2025
11 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے رات گئے جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے بلوچ واہ بند کا دورہ کیا، جہاں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگ زیب نے بستی بہاراں کے قریب بند کے شگاف پر ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا اور اس کی فوری مرمت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جس میں سیلاب کے اثرات اور بند کی مرمت کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے بند کے شگاف کی مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ عوام کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر امدادی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

سینئر منسٹر  نے رات دو بجے ریسکیو آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور 86 ایم ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا، جس میں امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ورکرز متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف تھے۔

دورے کے دوران صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، رانا سکندر حیات، اور پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اہم ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے