اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ بارے محفوظ فیصلہ سنا دیا

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن پولنگ بارے فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے اعجاز چودھری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے، عدالت نے سینیٹ الیکشن پولنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی، اعجاز چودھری نے سینیٹ کے انتخاب روکنے کے لیے درخواست دائر کی، بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے اعجاز چودھری کی درخواست پر دلائل دیئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری کو 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے دی نوٹیفائی کرنے کے لیے درخواست ارسال نہیں کی گئی۔

درخواست گزار  نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث ملک بھر میں ضمنی انتخابات روک دیئے ہیں۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سیلابی صورتحال میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ نہیں روکی جا رہی، استدعا ہے کہ اعجاز چودھری کی سینیٹ نشست پر انتخاب روکنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے