08 Sep 2025
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ میں فیکٹری کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے، متاثرین میں 45 سالہ ندیم، 38 سالہ جبار اور 44 سالہ شاہد شامل ہیں۔
دوسری جانب سے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
