08 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاک چین تعاون کے تحت سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے 24/7 چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے چائنیز ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا، چائنیز ہیلپ لائن کا مقصد چینی شہریوں کو سکیورٹی سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے مزین ہے، چینی شہری اپنی شکایات، خدشات اور تجاویز براہِ راست ہیلپ لائن پر درج کروا سکتے ہیں۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے چائنیز لینگویج کوالیفائڈ اہلکار آپریشن روم سے تمام کالز کو مانیٹر کرتے ہیں۔
