06 Sep 2025
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔
لٹن روڈ پر موٹرسائیکل کے چین میں خاتون کا برقعہ پھنسنے سے حادثہ پیش آیا، خاتون کرائے کی موٹرسائیکل پر گھر جارہی تھی، سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گئی۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار مرد محفوظ رہا، خاتون کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
