اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال، امدادی کارروائیاں جاری ہیں: عرفان علی کاٹھیا

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں مختلف علاقوں کو سیلابی خطرات لاحق ہیں، تاہم حکومت اور متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق گجرات میں شدید بارشوں اور نالوں میں بریچنگ کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے خود گجرات کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید بتایا کہ گجرات میں نکاسی آب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ہیوی مشینری متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہے تاکہ جلد از جلد پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے، اگلے 12 سے 18 گھنٹوں میں صورتحال میں واضح بہتری متوقع ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، دریائے ستلج اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے، دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں، امدادی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور حکومت عوام کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے