پنجاب گورنمنٹ
نبی کریمﷺ نے ظلمت میں ڈوبی انسانیت کو ہدایت اورعدل کا پیغام دیا: عظمیٰ بخاری
06 Sep 2025
06 Sep 2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی ذات نے ظلمت میں ڈوبی انسانیت کو ہدایت ،امن، بھائی چارے اور عدل کا پیغام دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، کائنات کی عظیم ترین ہستی کی ولادت ہر مسلمان کے دل میں خوشی محبت اور عقیدت کی نئی روشنی جگاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ذات نے ظلمت میں ڈوبی انسانیت کو ہدایت ،امن بھائی چارے اور عدل کا پیغام دیا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ نبیﷺ کے مطابق ڈھالیں۔
