اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا دسواں سپیل آج شروع، مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں متوقع

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملک میں مون سون کا دسواں سپیل آج داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، حکام نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ مری، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، سیالکوٹ اور نارووال میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ پنجاب کے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب آبادیاں محفوظ انخلاء کے راستوں کی نشاندہی کریں اور ہنگامی کٹ تیار رکھیں،زیر آب سڑکوں اور پلوں کو عبور کرنے سے گریز کریں، سیلابی پانی کے باعث وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور  ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے