اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 323.26 قیمت فروخت : 323.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.68 قیمت فروخت : 374.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.24 قیمت فروخت : 198.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.16 قیمت فروخت : 200.52
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.13 قیمت فروخت : 74.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.81 قیمت فروخت : 908.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 466700 دس گرام : 400200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 427805 دس گرام : 366847
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7700 دس گرام : 6608
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور یوسفزئی) پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ انسٹاگرام صارفین میں ہوا ہے،جہاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 188 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 99 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد صرف ایک کروڑ 73 لاکھ تھی۔

فیس بک صارفین کی تعداد میں بھی 58 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب ملک میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال یہ تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ تھی۔

اسی طرح یوٹیوب استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 کروڑ 66 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو گزشتہ سال کے 7 کروڑ 17 لاکھ صارفین کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک بھی تیزی سے مقبول ہوا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 3 لاکھ ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کے 5 کروڑ 44 لاکھ کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 17 لاکھ، سنیپ چیٹ کے صارفین 7 کروڑ سے زائد جبکہ ایکس (ٹوئٹر) کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اور سمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ برسوں میں یہ شرح مزید بڑھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے