اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

راوی، چناب اور ستلج میں بیک وقت سیلاب، 35 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: عظمیٰ بخاری

01 Sep 2025
01 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راوی، چناب اور ستلج میں بیک وقت سیلاب آیا، 35 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب اس وقت ایک غیرمعمولی قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہے جہاں بیک وقت دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب آیا ہے، اس تباہ کن صورتحال میں اب تک 35 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ 2500 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، چند گھنٹوں میں پنجاب بھر میں پانی کی خطرناک صورتحال  نے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا مگر صوبائی اداروں  نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ ایک تاریخ ساز ریسکیو آپریشن کو بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں  نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، پنجاب کی سول انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں  نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ خدمات انجام دیں، عوام کی مدد کیلئے جو ریسکیو آپریشن کیا گیا وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین آپریشن تھا۔

 وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ 57 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، صرف دریائے چناب سے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوئے جن میں سے 3 لاکھ 44 ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا، دریاؤں کے کناروں سے لاکھوں مویشی بھی نکالے گئے جن میں 2 لاکھ 38 ہزار مویشی دریائے چناب اور 2 لاکھ 13 ہزار مویشی دریائے راوی سے محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود جھنگ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ کیا، انہوں نے ہر ضلع میں ریلیف کیمپوں، فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیلز کو فعال رکھنے کی ہدایت دی، کئی بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) بھی سیلاب سے متاثر ہوئے مگر حکومت نے متبادل میڈیکل سہولیات جلد فراہم کیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، اب تک 510 شاہراہوں کے سیکشنز اور 64 پل متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 1021 کلومیٹر سڑکیں زیرِ آب آئیں، حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا عمل شروع کیا اور اب تک 50 سے زائد سڑکیں اور 44 پل بحال کئے جا چکے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس ہنگامی صورتحال کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی تھکن اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث وفات ہو گئی جو کہ ایک نہایت تکلیف دہ سانحہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ان کے لئے سول ایوارڈ کی سفارش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں کو تھرمل ٹیکنالوجی اور ڈرونز کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ متاثرین کے گھروں تک پکا ہوا کھانا اور ڈرائی راشن پہنچایا جائے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے نکلنے کے بعد کم از کم بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد ری ہیبلیٹیشن کا مرحلہ ایک اور بڑا چیلنج ہے، وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بحالی کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت دی ہے، ٹینٹ سٹیز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں نہ صرف کھانے اور راشن کی سہولت موجود ہو گی بلکہ خواتین کیلئے موبائل ٹوائلٹس بھی مہیا کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے