اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں بھی گندی سیاست کررہا: عظمیٰ بخاری

31 Aug 2025
31 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کررہا ہے، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے شہریوں کو تمام امدادی سرگرمیاں مہیا کررہی ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 7 لاکھ 60 ہزارسیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنا کوئی معمولی بات نہیں، مریم نواز کی پہلی ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے،متاثرہ شہریوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، کلینک آن ویلز نے بروقت متاثرہ شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈی سی متاثرہ افراد کو خیمے،چارپائیاں اور کھانا فراہم کررہے ہیں، پنجاب کو تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا ہے اس کے مطابق بڑے ریسکیو آپریشن پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ فیک خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،ہمارا فوکس ریلیف پر ہے،مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کررہا ہے، قوم کے جب بھی متحد ہونے کا موقع ہوتا ہے یہ ٹولہ اپنی گندی سیاست شروع کردیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے