28 Aug 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے خاتون بیوروکریٹ مریم خان کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آصف بلال لودھی کو کل (بدھ) کے روز ہی کمشنر لاہور کی خالی پوسٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا جو ایک دن بعد ہی ان سے واپس لے لیا گیا اور اب ان کی جگہ مریم خان کے کمشنر لاہور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ مریم خان کا تقرر عین اس وقت ہوا جب لاہور ڈویژن تاریخ کے بُرے سیلاب سے دوچار ہے۔
