اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائیں جائینگے

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا، بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور اس کے تعلیمی اخراجات بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے، سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہوگی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈر 17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہو گی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس پر کیا جائے گا۔

تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے سکول، کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے